Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ترکی نے روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکی تنقید کو مسترد کردیا

ترکی نے امریکی تنقید کو مسترد کردیا ہے کہ جس میں کہاگیا ہے کہ روس...
شائع 26 اکتوبر 2020 08:36pm

ترکی نے امریکی تنقید کو مسترد کردیا ہے کہ جس میں کہاگیا ہے کہ روس سے خریدا گیا دفاعی نظام انقرہ کی نیٹو کے ساتھ وعدوں سے ہم آہنگ نہیں۔

ایک بیان میں آج ترکی کی ترجمان وزارت دفاع شبنم اکٹپ نے کہاکہ انقرہ کے عزائم کسی کوغیر محفوظ کرنانہیں بلکہ اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا ہیں۔

اس سے قبل امریکا نے جمعے کو ترکی کی طرف سے روسی تیارکردہ S-400 کے پہلے تجربے کی مذمت کی اورکہاکہ یہ ترکی کے نیٹو اور امریکا کے ساتھ وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔

تاہم ترکی نے کہا ہے کہ اس کایہ فیصلہ نیٹو کے ساتھ معاہدوں کے ہم آہنگ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div