Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور: مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں...
شائع 27 اکتوبر 2020 12:51pm

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے ولے دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدرسے میں عالم دین مفتی شیخ رحیم اللہ حقانی کی طرف سے بیان جاری تھا اور وہاں زیر تعلیم بچے درس میں مصروف تھے کہ عین اس وقت دھماکہ ہوگیا اور آگ لگ گئی. جب کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے ساتھ ہی جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی، دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھی بچوں کی ہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکہ دیسی ساختہ بم سے کیا گیا جو کہ 5 سے 6 کلو وزنی تھا، بارودی مواد کوئی مشکوک شخص ایک لال رنگ کے بیگ میں مدرسے میں لایا۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیرکالونی میں دھماکے سے 7 افراد شہید اور70 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تعدد بچوں کی ہے ، جن کی عمریں 11 سے17 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ بچوں کے مدرسے کے قریب ہوا، جہاں 100سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے ، دھماکے سے قبل مدرسے میں ایک مشکوک شخص بھاری بیگ لے کر داخل ہوا جس کی تلاش جاری ہے، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ، تاہم دھماکہ کافی زوردار تھا جس کی آواز دور تک سنی گئی ، جس کے فوری بعد جائے وقوعہ پر آگ بھی لگ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد مدرسے میں پہنچ گئی ، جب کہ علاقے کو فوری طور سیل کر دیا گیا، زخمیوں کی زیادہ تعداد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیادہ تر کے سروں میں چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div