پشاور:بم دھماکے کا نشانہ بننے والی مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی

پشاورمیں آج صبح بم دھماکے کا نشانہ بننے والی دیرکالونی کی مسجد...
شائع 27 اکتوبر 2020 03:13pm

پشاورمیں آج صبح بم دھماکے کا نشانہ بننے والی دیرکالونی کی مسجد میں نماز ظہر ادا کردی گئی،نمازیوں کا جذبہ استقامت قابل دیدنی تھا، باجماعت ادا کرکے نمازیوں نے دشمنوں کو بتادیا، مسلمانوں کے حوصلے بلند اور انہیں اللہ پریقینِ کامل ہے۔

دہشتگرد حملے کا شکار دیر کالونی کی مسجد سے اذان ظہر اپنے وقت پر بلند ہوئی اور وقت پر ہی نماز ادا کی گئی۔

دہشتگردوں اور غیرملکی قوتوں کو ایک بار پھر یہ پیغام دیا گیا کہ تم چاہے جتنے حملے کرلو، نہ ہماری مساجد غیر آباد ہوں گی اور نہ کوئی دھماکا ہمیں اذان دینے سے روک سکتا ہے۔