Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان کی برآمدات میں کمی کا خدشہ

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ عالمی صورتحال کی وجہ سے...
شائع 27 اکتوبر 2020 08:19pm

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ عالمی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات کی طلب میں کمی آئے گی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا انسانی تاریخ کا ایسا بحران ہے۔ جس کی مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ وبا کے عالمی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ عالمی بینک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر کی معیشتیں سکڑ گئیں۔

رزاق داود کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی شدت بڑھنے سے بیشتر ممالک پھر لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ برآمد کنندگان عالمی مارکیٹس میں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔

دوسری جانب پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 09افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,736ہوگئی جبکہ مزید832 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد327,895ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 832نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ27ہزار 895 ہوگئی۔ کیسز کی صورتحال

پچیس اکتوبر بروز اتوار کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید528نئے مریض سامنے آئے جبکہ05 ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں210،اسلام آباد میں 157،خیبرپختونخوا میں 92،آزاد کشمیر میں 40، گلگت بلتستان میں 19 اوربلوچستان میں کورونا کے 10کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس نےاسلام آباد میں 3،پنجاب اورخیبرپختونخواایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ43ہزار526 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ02ہزار 677افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div