اختر مینگل کی مریم نواز سے ملاقات

بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جاتی امرا میں مسلم...
شائع 27 اکتوبر 2020 09:29pm

بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جاتی امرا میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے اہم ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماوں کے درمیان پی ڈی ایم جلسے سمیت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے متعلق بات چیت کی گئی ۔

جاتی عمرہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان میں سب کا مینڈیٹ چوری ہوتا رہا ہے ۔اب ان قوتوں کی نشاندہی ہونی چاہیئے۔پنجاب میں شاید اتنی مداخلت نہیں ہوتی تھی جتنی بلوچستان میں ہوتی رہی ہے۔اب صرف جلسے جلوسوں سے کام نہیں بننے والا۔دما دم مست قلندرکرنا ہوگا۔

ایک سوال کےجواب میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ کوئی اتحادی اپنے وعدوں کا پاس نہ رکھے تو لوگ ان سے کیسے مطمئن ہو سکتے ہیں۔انکے 6 نکات پر عملدرآمد نہیں ہوا جو میٹرو بس سے زیادہ مشکل نہیں تھے۔

پشاور دھماکے کی مذمت کرتےہوئے انکا کہنا تھا بھارت سمیت کوئی بھی اس واقعہ میں ملوث ہو۔ اس کی ذمہ داری حکومت پر آتی ہے۔