Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

وفاقی حکومت کا ملک بھرمیں ہفتہ عشق رسول ﷺمنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ملک بھرمیں ہفتہ عشق رسول ﷺمنانے کا...
شائع 28 اکتوبر 2020 09:00am

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ملک بھرمیں ہفتہ عشق رسول ﷺمنانے کا فیصلہ کرلیا، ہفتہ عشق رسول ﷺ جمعتہ المبارک سے اگلے جمعہ 12 تا 19 ربیع الاول تک جاری رہے گا ۔

حضورکریم ﷺکی شان اقدس میں گستاخی اورفرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت نےملک بھرمیں ہفتہ عشق رسول ﷺمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے وفاقی کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسول ﷺمنانے کی تجویز پیش کی تھی ،وزیراعظم عمران خان نے وزیرمذہبی امورکی تجویزسے اتفاق کیا ۔

وزیراعظم نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے وفاقی حکام کو ہفتہ عشق رسول ﷺکا حتمی پلان تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ہفتہ عشق رسول ﷺ جمعتہ المبارک سے اگلے جمعہ 12 تا 19 ربیع الاول تک جاری رہے گا جبکہ صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان خود اسلامی ممالک کے سربراہاں سے رابطے کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div