Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 14 ہلاکتیں، 825 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2020 09:54am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,759ہوگئی جبکہ مزید825 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد330,200ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 825نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ30ہزار 200ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 28اکتوبر بروز بدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید490نئے مریض سامنے آئے جبکہ09 ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں232،اسلام آباد میں 119،خیبرپختونخوا میں 70،آزاد کشمیر میں 40، بلوچستان میں 20 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 09کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس نےپنجاب میں 6، اسلام آباد ،خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ44ہزار449 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ03ہزار 314افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں39ہزار189،اسلام آباد میں19ہزار300،بلوچستان میں15ہزار859 ،گلگت بلتستان میں4200اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3889کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید14مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6759ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2604افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2342،خیبرپختونخوا میں 1271،اسلام آباد میں214،بلوچستان میں149اور گلگت بلتستان میں 92اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث87 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ11ہزار627 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے611 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے374افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ11ہزار814مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران29ہزار477کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے825افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 43لاکھ47ہزار155افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div