Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان کا فرانس سے سفیر واپس بلانے پر غور، لیکن۔۔۔

قومی اسمبلی اجلاس میں فرانس سے پاکستانی سفیر کو واپس بلانے کے...
شائع 28 اکتوبر 2020 09:29am

قومی اسمبلی اجلاس میں فرانس سے پاکستانی سفیر کو واپس بلانے کے بیان کے بعد نیا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فرانس میں پاکستان کا کوئی سفیر موجود ہی نہیں ہے۔

**انگریزی اخبار**
انگریزی اخبار

کی رپورٹ کی مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی، اس موقع پر اسمبلی میں فرانس سے پاکستانی سفیر کو واپس بلانے پر غور کیا گیا۔

اسمبلی میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی فرانس سے سفیر واپس بلانے کے مطالبے کی، حمایت کی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے فرانس میں پاکستان کو کوئی سفیر ہے ہی نہیں۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں معین الحق بطور سفیر فرائض سر انجام دے رہے تھے جو کہ تین ماہ قبل چین تبادلہ ہونے کے بعد فرانس چھوڑ چکے ہیں۔ معین الحق کے تبادلے کے بعد پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ سفیر کے بغیر چل رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے اب تک فرانس میں کوئی سفیر تعینات نہیں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد امجد عزیز قاضی سفارتخانے کے معاملات دیکھ رہے ہیں، امجد قاضی سفارتخانے کے سینیئر ترین افسر ہیں۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر فرانس سے سفیر واپس بلانے پر غورشروع کردیا ہے،حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے،کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کے باعث پاکستان بھارت سے مذاکرات نہیں کرسکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فرانس سے اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے بلوانا پڑا تو بلائیں گے اور پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div