Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان خوشحال، پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان...
شائع 28 اکتوبر 2020 10:22am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان خوشحال،پرامن اورمستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، خطے کا امن واستحکام افغانستان میں قیام امن کے ساتھ وابستہ ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف آتمراور ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔

پاک افغان وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں افغان امن عمل اورخطے میں امن کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان خوشحال،پرامن اورمستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، خطے کا امن واستحکام افغانستان میں قیام امن کے ساتھ وابستہ ہے،بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس قیام امن کا بہترین موقع موجود ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے مزیدکہا کہ افغان شہریوں کی سفری مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی سہولت کیلئے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجراء کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کا افعان امن عمل سمیت خطے میں امن کی صورتحال کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو کے ساتھ بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔

شاہ محمود قریشی نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پرترک صدر رجب طیب اردگان کے ٹھوس مؤقف کو سراہتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ترکی کا پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ترک وزیرخارجہ نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش قرار دیا۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے پشاور میں دہشتگردی کے واقعے پرافسوس کا اظہاراورتعزیت بھی کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div