Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

پشاور کی دیرکالونی مسجد میں دھماکے کے بعد تدریسی عمل معطل

پشاور کی دیر کالونی مسجد میں دھماکے کے بعد تدریسی عمل کو معطل...
شائع 28 اکتوبر 2020 10:22am

پشاور کی دیر کالونی مسجد میں دھماکے کے بعد تدریسی عمل کو معطل کردیا گیا جبکہ سی ٹی ڈی نے زخمیوں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے ۔

گزشتہ روزپشاور کے علاقے دیر کالونی میں سپین جماعت کے اندر دھماکے کا افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیاجب صبح ساڑھے 8بجے مسجد میں طلباء کا درس وہ رتدریس کا عمل جاری تھا،جس کے نتیجے میں 8طلباء جاں بحق جبکہ 100سے زائد طلباء زخمی ہوئے،90سے زائد طلباء کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ 6زخمی تاحال لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں،جن کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔

دوسری جانب مدرسے انتظامیہ نے درس وتدریس کا عمل عارضی طورپر معطل کردیا ہے اور طالبعلموں کو اپنے گھروں کو روانہ کردیا ہے۔

انتظامیہ کےمطابق مسجد و مدرسے کی سیکیورٹی پر توجہ کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے جبکہ تدریسی عمل مشاورت کے بعد تدریسی عمل شروع کیا جائےگا۔

بی ڈی یو کےمطابق کوئی نامعلوم شخص بیگ رکھ کر گیا جس سے دھماکاہوا،دھماکے میں 5کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

پولیس نے بھی دھماکے کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے جبکہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے عینی شاہدین اور زخمیوں کے بیانات قلمبند کرلئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div