Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے

لاہور:وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں...
شائع 28 اکتوبر 2020 10:47am

لاہور:وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے،جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت اور انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بی کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے،عمران خان دورے کے دوران پنجاب ہیلتھ کارڈ کی سہولت سمیت 5مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گےجہاں عثمان بزدار انہیں پنجاب کےمتعدد اموربارے بریف کریں گے،جس کے بعد عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے میڈیا کے محاذ پر متحرک پارٹی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div