Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

این سی اوسی نےملک بھر کےتمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے ملک بھر...
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2020 12:50pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے ملک بھر کے تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا ، این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کا اجلاس ہو۔

اجلاس میں کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شرکاء کوکورونا ایس او پیز پرعمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ اعجا زشاہ اورسیکرٹری صحت سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ،اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنےکا بھی جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی نےملک بھر کے تمام شہروں میں ماسک پہننا لازم قراردے دیا اورتمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی ، لاہور ، پشاور،کوئٹہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت 11شہروں میں کورونا وبا ءتیزی سے پھیل رہی ہے،مظفرآباد ،میرپور اور گلگت بھی متاثرہ شہروں میں شامل ہیں، 36 ہزار سے زائد آبادی کے 4ہزار374 مقامات پرلاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div