Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاک بحریہ کا سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی :پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے...
شائع 28 اکتوبر 2020 12:23pm

کراچی :پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے ، جنگی بحری جہاز ،ہوائی جہازاورہیلی کاپٹرنے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق،شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کی مشقیں کی گئیں،جس میں پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ،ہوائی جہازاورہیلی کاپٹرنے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا اورپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div