Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پشاورمدرسے میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ،ایک طالبعلم سےتفتیش

پشاور کے علاقے دیر کالونی مدرسے میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی...
شائع 28 اکتوبر 2020 12:32pm

پشاور کے علاقے دیر کالونی مدرسے میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی جبکہ ایک طالبعلم کوحراست میں لیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔

گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیرکالونی کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد طلباء زخمی ہوئے تھے،مدرسے میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

کاونٹر ٹیرروزم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اسپین جماعت سے200 قدموں کے فاصلے پر مدرسے سے طالبعلم درس کیلئے آئے اورمدرسہ اور درس و تدریس کیلئے آنےوالے طلبا ءکی ریکی کی گئی۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق دھماکے والے روز مدرسے کے غسل خانوں میں مرمتی کام جاری تھا جس پر مزدوروں سے تفتیش جاری ہے جبکہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طالبعلم بھی زیر حراست ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے طلبا ءکا ریکارڈ اورکوائف کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیاجبکہ مشتبہ شخص کے بیگ رکھنے کے حوالے سے بھی عینی شاہدین سے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔

دوسری جانب دیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 55 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا جبکہ گھروں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div