Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں 12 سال سے قید ملزم کو بری کر دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں 12 سال سے قید ملزم کو ...
شائع 28 اکتوبر 2020 12:32pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں 12 سال سے قید ملزم کو بری کر دیا ، عدالت نے ملزم محمد یاسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے 12 سال بعد بری کیا ہے۔

جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ قتل کا مقدمہ سات ملزمان کیخلاف درج ہوا، عدالتوں سے تمام شریک ملزمان بری ہوچکے ہیں۔

جسٹس منظور ملک نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق فائرنگ بری ہونے والے ملزمان نے بھی کی تھی،رات کے اندھیرے میں کیا معلوم کس کی گولی سے بندا قتل ہوا۔

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم محمد یاسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا ۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا، ملزم محمد یاسین 2008 سے اوکاڑہ جیل میں قید تھا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div