Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سزا مکمل کرنے والے 8 بھارتیوں کی رہائی سے متعلق تازہ ترین رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا مکمل کرنے والے 8 بھارتیوں کی رہائی سے...
شائع 28 اکتوبر 2020 12:53pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا مکمل کرنے والے 8 بھارتیوں کی رہائی سے متعلق وزارت داخلہ سے آئندہ سماعت پر تازہ ترین رپورٹ طلب کر لی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سزا مکمل کرنے والے 8 بھارتیوں کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔

وزارت داخلہ کے نمائندہ نے عدالت کو بتایا کہ 8 میں سے پانچ بھارتیوں کو انڈیا ڈیپورٹ کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ قانوناجب مجرم سزا مکمل کرلے تو اس کو زیر حراست رکھنا غیر انسانی سلوک ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے آئندہ سماعت پر قیدیوں سے متعلق تازہ ترین رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div