Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنےکا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے متعلق فرانس...
شائع 28 اکتوبر 2020 01:04pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے متعلق فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار شہدا فاونڈیشن کے وکیل طارق اسد نے مؤقف اپنایا کہ فرانس کے خاکے شائع کرنے پر ترکی قطر مسلم ممالک نے احتجاج کیا ہے، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ فرانسیسی صدر نے خود دو عمارتوں پر خاکے لٹکانے کا کہا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کی حکومت نے مذمت کی اور فرانسیسی سفیر کو بھی بلایا ہے،قومی اسمبلی سے قرارداد بھی پاس ہوئی ہے،پارلیمنٹ سے قرارداد کا آنا بھی عوام کی ترجمانی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

عدالت نے کہا کہ وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div