Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی،پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ کو ایوان سے نکال دیا گیا

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی ...
شائع 28 اکتوبر 2020 02:32pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جس پر ڈپٹی اسپیکر نے پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کو ایوان سے نکال دیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا،جس کے آغاز میں ہی گرما گرمیں دیکھی گئی،اپوزیشن کی جانب سے 2بار ایوان سے واک آؤٹ کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے ایوان کی کارروائی رولز کے مطابق چلانے کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے خلاف ورزی کا پوچھا تاہم اپوزیشن نے ایوان کا واک آؤٹ کیا، حکومتی اراکین نے اپوزیشن کے احتجاج پر افسوس کا اظہار کیا.

سوالات کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے ایک بار پھر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ڈپٹی اسپیکر اور پیپلز پارٹی کےرکن آغا رفیع اللہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ،مائیک نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے احتجاج کیا اورڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے تلخ کلامی کی۔

قاسم سوری کی وارننگ کام نہ آئی توڈپٹی اسپیکر نےآغا رفیع اللہ کو ایوان سے نکالنے کا حکم سے دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ءراجا پرویز اشرف نے ڈپٹی اسپیکر سے معذرت کی اور رولنگ واپس لینے کی اپیل کی ،جس پر قاسم سوری نے معذرت قبول کرنے سے بھی انکارکردیااور کہا کہ آغارفیع باہرچلےجائیں اورپھرواپس آجائیں ایسےمعاملہ ختم نہیں ہوگا۔

قاسم سوری نے کہا کہ آغا رفیع پورے سیشن میں ایوان میں نہیں آسکتے، یہ ایوان کی کارروائی میں بہت مداخلت کرنے لگ گئے ہیں اور بہت بدتمیزی کرتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے حکم پر آغا رفیع اللہ تین منٹ باہر رہنے کے بعد پھر ایوان میں واپس آگئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div