Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

احتساب عدالت کا شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا حکم

لاہور:احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کیخلاف12...
شائع 28 اکتوبر 2020 02:32pm

لاہور:احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کیخلاف12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہبازشریف کیخلاف12پلاٹوں کی انکوائری بندکرنے سےمتعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

نیب کی جانب سے دائر انکوائری بند کرنے کے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات ٹریس ایبل نہیں، ان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،انکوائری میں نامزد میاں عطاءاللہ اور میاں رضا عطا اللہ وفات پا چکے ہیں۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہبا زشریف کیخلاف من پسند افراد کو 12پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کخلاشف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا۔

قانون کے مطابق دس دس مرلہ کے پلاٹ دینے تھے تاہم انہوں نے من پسند افراد کو ایک ایک کنال کے پلاٹ دیئے اور جب نیب انکوائری شروع ہوئی تو یہ الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div