پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 16 ہلاکتیں، 908 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2020 09:35am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 16افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,775ہوگئی جبکہ مزید908 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد331,108ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید908نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ31ہزار 108ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 29اکتوبر بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید592نئے مریض سامنے آئے جبکہ09 ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں273،اسلام آباد میں 154،خیبرپختونخوا میں 88،آزاد کشمیر میں 49، بلوچستان میں 17 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 11کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس نےپنجاب میں 5،خیبرپختونخوامیں 2،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ44ہزار765 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ03ہزار 587افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں39ہزار277،اسلام آباد میں19ہزار454،بلوچستان میں15ہزار876 ،گلگت بلتستان میں4211اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3938کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید16مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6775ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2611افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2347،خیبرپختونخوا میں 1273،اسلام آباد میں215،بلوچستان میں149اور گلگت بلتستان میں 92اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث88 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ11ہزار695 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے624 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے824افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ12ہزار638مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران29ہزار449کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے908افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 43لاکھ76ہزار604افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔