پوری قوم دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کیخلاف متحد ہے، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم دشمن کی...
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کخلارف متحد ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امورپر بات چیت ،ملک کی داخلی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بھی تفصیلی غور اور مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنےوالے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پوری قوم دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کخلاشف متحد ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔