'پورے ملک میں یکساں تعلیمی نصاب لانے کےلئے کام شروع ہوچکا ہے'

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ پورے ملک کے لئے یکساں...
شائع 29 اکتوبر 2020 07:19pm

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ پورے ملک کے لئے یکساں تعلیمی نصاب لانے کے لئے کا م شروع ہوچکا ہے تاکہ نظام تعلیم میں عدم مساوات کو ختم کیا جاسکے۔

انہوں نے آج سینیٹ میں سوالوں کے جوابا ت دیتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں تمام صوبوں سے مشاورت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ سال اپریل سے مرحلہ وار ایک نصاب پورے ملک میں رائج کیا جائے۔

اس موقع پر وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے بتایاکہ ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے قومی عوامی صحت نافذ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے پولیو کے انسداد کےلئے ملک بھرمیں مہم شروع کی ہے۔

ریڈیو پاکستان