'حکومت چینی کی قیمت میں کمی کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے'

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارحماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت چینی...
شائع 29 اکتوبر 2020 07:30pm

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارحماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چینی کے شعبے کو قومی دھارے میں لانے کےلئے سخت قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر، ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو نے بھی شوگر ملز کیخلاف نوٹس لیا ہے اور چینی کی صنعت کو چیک کرنے کےلئے عملی پڑتال بھی شروع کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

تاہم انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ آئندہ چند روز میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

ریڈیو پاکستان