فیصل جاوید پاک فرانسیسی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی کنوینرشپ سےمستعفی

سینیٹرفیصل جاوید نے پاک فرانسیسی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی...
شائع 29 اکتوبر 2020 08:55pm

سینیٹرفیصل جاوید نے پاک فرانسیسی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی کنوینرشپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔سینیٹرفیصل جاوید نےاستعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوبھجوادیا ہے۔

سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدرکےاقدام سےانسانیت تقسیم اورشدت پسندی بڑھےگی ۔ اظہار رائے کی آزادی کےنام پرکروڑوں مسلمانوں کےجذبات سےکھیلنا ناقابل قبول ہے ۔ مقدس ہستیوں کی توہین کے خلاف عالمی سطح پرقانون سازی وقت کاتقاضا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم فرانسیسی صدر کے اقدام پر واضح اور دوٹوک مؤقف اپنا چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی فرانسیسی منطق ناقابل قبول ہے۔