Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

مکہ: تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی

سعودی عرب میں سیکیورٹی حکام نے مسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی...
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2020 09:44am

سعودی عرب میں سیکیورٹی حکام نے مسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا تھا تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ہفتے کی صبح اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گاڑی ٹکرانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس پی اے نے مکہ کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گاڑی مسجد الحرام کے قریب سے گزرنے والی سڑک پر انتہائی تیز رفتاری سے گزر رہی تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’خدا کا شکر ہے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا جاتی ہے۔

گاڑی کے مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکراتے ہی وہاں موجود سکیورٹی اہلکار اور کارکنان کو گاڑی کی جانب سے تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گاڑی چلانے والا شخص سعودی شہری ہے اور وہ اس وقت ’غیرمعمولی حالت‘ میں تھا۔ اس شخص کو پبلک پراسٹیکیوٹر آفس بھیج دیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div