Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'کورونامیں سفر کرنا کتنا محفوظ ہے؟'

ایک تازہ سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے...
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2020 08:32pm

ایک تازہ سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے اعتبار سے موجودہ صورت حال میں فضائی سفر محفوظ نہیں۔ آئرلینڈ میں ایک پرواز کی وجہ سے 59 نئے انفیکشنز سامنے آئے۔

آئرلینڈمیں حکام کرسمس کے موقع پر فضائی سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل محققین نے موسم گرما کے مہینوں میں کورونا کے 59 کیسز کا ماخذ ایک پرواز کو قرار دیا ہے۔ محققین نے کورونا سے متاثرہ ان تمام افراد کے سفری تاریخ دیکھی، تو سب کا تعلق ایک پرواز سے نکلا۔

آئرلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ٹونی ہولوہان کا کہنا ہے کہ غیرضروری طور پر ملک سے باہر کا سفر غیرمعمولی حد تک خطرات کا حامل ہے۔

یورو سرویلینس کی جانب سے جاری کردہ مطالعاتی رپورٹ کے مطابق سارس کووڈ ٹو یا کورونا وائرس اس پرواز کے مسافروں اور ان مسافروں کے رابطے میں آنے والوں میں پایا گیا۔

رپورٹ کیا ہے؟

آئرلینڈ جانے والی پرواز ساڑھے سات گھنٹے طویل تھی مگر صرف 17 فیصد بھری ہوئی تھی۔ یعنی اس جہاز میں 283 نشستیں تھیں، جب کہ سفر صرف 49 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان نے کیا۔

ان میں سے 13 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخص کی گئی۔ ان میں تین مختلف براعظموں سے یورپ پہنچنے والے افراد تھے، جو ایک بہت بڑے ہوائی اڈے کے ذریعے یورپ کےلئے اڑے تھے۔ مطالعاتی رپورٹ کے مطابق جو گروپ کی صورت میں سفر کر رہے تھے۔انہیں چھوڑ کر اس پرواز میں بھی مسافروں کے درمیان خاصہ فاصلہ تھا۔

ان میں سے بعض نے پرواز سے قبل ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ حصے میں 12 گھنٹے تک گزارے جب کہ بعض اس دوران دوسرے ٹرانزٹ لاؤنج میں تھے ان کے انتظار کا دورانیہ دو گھنٹے سے بھی کم تھا۔

DW

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div