Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

'دنیا میں کوئی بھی مسلمان رسول ﷺکی توہین برداشت نہیں کریگا'

حسن نصراللہ نےفرانس پر زوردیاہے کہ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے۔
شائع 31 اکتوبر 2020 11:24pm

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نےفرانس پر زوردیاہے کہ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’’اس توہین آمیزی اور جارحیت کی اجازت نہ دیں تو ساری دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔‘‘

حسن نصراللہ نے کہافرانسیسی حکام اس مسئلہ کو حل کرنے کے بجائے اظہار رائے کی آزادی کے نام پر سخت گیری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ان تضحیک آمیزکارٹونوں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن تمہیں اس غلطی کو درست کرنا ہوگا۔

فرانس میں ایک مرتبہ پھر توہین آمیز خاکوں کی تشہیر کے بعد اسلامی دنیا میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔فرانسیسی صدر امانویل میکخوں نے اسی ماہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ان توہین آمیز کا دفاع کیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایک اسکول میں تاریخ کے استاد نے اکتوبر کے اوائل میں اپنی جماعت میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکے دکھائے تھے۔اس پر ایک چیچن نژاد نوجوان طیش میں آگیا تھا اور اس نے 16 اکتوبر کو اس فرانسیسی استاد کا سرقلم کردیا تھا۔فرانسیسی صدر امانویل میکخوں نے مقتول استاد کی حرکت کا اظہار رائے کی آزادی کے نام پر دفاع کیا تھا اور اس کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

انکےاس طرزِ عمل کے ردعمل میں حزب اللہ کے سربراہ نے فرانس پر زوردیا ہے کہ’’وہ انصاف اور شفافیت‘‘ کا مظاہرہ کرے کیونکہ دنیا میں کوئی بھی مسلمان ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین برداشت نہیں کرے گا۔‘‘

حسن نصراللہ نے فرانس کے شہر نیس میں جمعرات کو ایک چرچ میں تین افراد کی ہلاکت کی بھی مذمت کی ہے۔ان افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والا مشتبہ حملہ آور ایک تُونسی نوجوان ہے۔اس نے ان میں سے ایک عورت کا سرقلم کردیا تھا۔

حسن نصراللہ نے کہا کہ ’’اسلام اس طرح کے واقعے کو مسترد کرتا ہے اور وہ بے گناہ انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ہے۔‘‘البتہ ان کا کہنا تھا کہ ’’اس واقعہ میں ملوّث نوجوان اگر مسلمان بھی ہے تو کسی کو بھی اس جُرم پر اسلام کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے۔‘‘

انہوں نے فرانس پر زوردیا ہے کہ وہ کشیدگی کوبڑھانےسے گریز کرے۔

انکاکہناتھا کہ ’’فرانسیسی حکام نے خود کو اور پورے فرانس کو اس میں الجھا لیا ہے اور وہ پورے یورپ کو بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اس لڑائی میں نامعلوم وجوہ کی بنا پر کھینچنا چاہتے ہیں۔‘‘

مگر انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ’’وہ اس جنگ میں ہارنے والے ہیں۔‘‘

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div