بوسنیاکےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بوسنیاکےساتھ تعلقات...
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2020 02:38pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بوسنیاکےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیاہے۔

پاکستان اور بوسنیا کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بوسنیا کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ بوسنیاکےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،معاہدوں سےدونوں ممالک میں تعلقات مضبوط ہوں گے،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر حمایت پر بوسنیا کے صدر کے شکر گزار ہیں،رسول اللہﷺ کی ذات کی حرمت ہمیں بہت عزیزہے،گستاخانہ خاکوں کےمعاملہ پربھی بات چیت کی ہے،آزادی اظہاررائےکی آڑمیں مسلمانوں توہین نہیں ہونی چاہیئے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ رسول اللہﷺکی توہین مسلمان برداشت نہیں کرسکتے،دونوں ممالک گستاخانہ خاکوں کومذمت کرتے ہیں،بوسنیا کےدورےکی دعوت پر شکر گزار ہوں۔