مریم نواز کی گلگت بلتستان کے دورے کی تفصیلات جاری
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف انتخابی مہم کےلئے گلگت بلتستان کا دورہ کریں گی۔مریم نواز 5نومبر سے 7روزہ دورے کا آغاز کریں گی، وہ مختلف اضلاع میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے حوالے سے مریم نواز کے دورے کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔مریم نواز7روزہ دورے پر 5 نومبر کو سکردو پہنچیں گی۔
مریم نواز شریف5 نومبرکو غواری،6 کو سکردو،7 کو دمبوداس، 8 گوہکوچ،10استور اور11نومبر کو چلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی۔مریم نواز6نومبر کو شگر سے سکردو تک ریلی نکالی جائے گی۔
سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن مریم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔دورے کے دوران مریم نوازشریف پارٹی امیدواروں، عہدیداروں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے ملاقات کریں گی۔جبکہ پارٹیکے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی پہلے ہی گلگت پہنچ چکے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔