وزیراعظم نےاتحادی جماعتوں کے سربراہان کو آج ظہرانے پر بلالیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو آج ظہرانے پر بلالیا،سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔
وزیر اعظم نے سیاسی مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج ظہرانے پر بلالیا، عمران خان اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پراعتماد میں لیں گے جبکہ اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت بھی ہو گی۔
ظہرانے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، ایم کیوایم کے وزیر امین الحق ، جی ڈی اے کی رہنماء فہمیدہ مرزا اوربلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما زبیدہ جلال بھی شرکت کریں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پی ڈی ایم تحریک شروع کی گئی ہے ۔
وزیراعظم پارٹی ترجمانوں اور وزراءکو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم کی سیاسی محاذ پر بھرپور مزاحمت کی جائے ،اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کو بھی اعتمادمیں لینے کا فیصلہ کیاگیا جس میں وزیراعظم اپنے اہم اتحادیوں کو بھی اس معاملے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔