پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید26ہلاکتیں، 1,302 نئے کیسز رپورٹ
لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 26افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,893ہوگئی جبکہ مزید 1,302 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد338,875ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,302نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ38 ہزار875ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 5 نومبر بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید810نئے مریض سامنے آئے جبکہ 18 ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں338، اسلام آبادمیں 223،خیبرپختونخوا میں 133،آزاد کشمیر میں 76،بلوچستان میں 26 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 14کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا نے پنجاب ،آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں5،5 جبکہ خیبرپختونخوا میں 3،مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ47ہزار787 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ05ہزار 535افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں40ہزار022،اسلام آباد میں20ہزار694،بلوچستان میں16ہزار026 ،گلگت بلتستان میں4320اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے4491کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید26مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6893ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2647افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2385،خیبرپختونخوا میں 1284،اسلام آباد میں229،بلوچستان میں152اور گلگت بلتستان میں 92اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث104 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ15ہزار317 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے827 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے605افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ16ہزار665مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران32ہزار376کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1302افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 45لاکھ73ہزار768افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔