حکومت جارہی ہے، آخری دھکا گلگت بلتستان کے عوام لگائیں گے،مریم نواز

اسکردو:مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی...
شائع 05 نومبر 2020 12:03pm

اسکردو:مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت جارہی ہے، آخری دھکا گلگت بلتستان کے عوام لگائیں گے،منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکیاں دینے والے پریشان ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نا ئب صدر مریم نواز نے اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے اپنے والد اورچچا کاسلام لےکر آئی ہوں،میں گلگت بلتستان کےعوام کی آوازبن کردکھاؤں گی،پاکستان کی سیاست اب بدل گئی ہےاوربدلنی چاہیئے،ووٹ کاحق ان کاہے جواپنی وفاداری نہ بیچیں،جودباؤ برداشت نہ کرسکےوہ عوام کےحق کیلئےکھڑانہیں ہوگا،وعدہ کرو،پارٹی چھوڑنےوالےلوٹوں کوووٹ نہیں دوگے۔

مریم نواز نے کہا کہ جعلی وزیراعظم نے کچھ دنوں پہلے گلگت میں آکرصوبہ بنانےکااعلان کیا،صوبہ بنانے کا اعلان جھوٹ اورفریب ہے، مہنگائی اوربھوک سے عوام مررہے ہیں ،حکمرانوں کومہنگائی کا احساس نہیں،تم جعلی حکمران صحیح،حکمران توہو،ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیا،کیا ایک بھی نوکری ملی؟کیا 50لاکھ گھروں میں سےکوئی ایک گھربھی بنا؟۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ جھوٹےوعدےکرنےوالےکوگھرپہنچاناہے،یہ منہ پرہاتھ پھیر کر دھمکیاں دیتے ہیں،عوامی نمائندےظلم برداشت کرتےہیں،خدمت نہیں چھوڑتے،قائدن لیگ بیماری کےباوجودعوام کےحقوق کیلئےکھڑاہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کی دل سے عزت کرتے ہیں،پاک فوج کی جگہ ہمارےدلوں میں اورسرحدوں پرہے،پاک فوج کی جگہ گلگت بلتستان کےپولنگ اسٹیشنزمیں نہیں،فوج کوسے سرحدوں پررہنا چاہیئے۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ ووٹ پرڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا ، گلگت بلتستان سے موجودہ حکومت کا صفایا کرنا ہے، ووٹ چوری نہ ہوا تو فیصلہ ن لیگ کےحق میں آئےگا،گلگت بلتستان کےعوام بہادری کانشان ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن والےدن اپنےووٹ کی حرمت کیلئےکھڑےہونا،جوپارٹی چھوڑجائیں ان کا گھیراؤ کرنا،حکومت گرانے اور بنانےکا اختیارادارے یاکسی شخص کونہیں،عوام اب ووٹ چوری ہونےکی اجازت نہیں دیں گے،اب ووٹ چوری ہوتوویڈیوبناکرسوشل میڈیاپرڈالیں۔