آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی اپیل پر سماعت 24 نومبرتک توسیع کردی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اپنایا کہ ان کا موکل اسپتال میں زیرعلاج ہے ، ضمانت کی درخواست میں میڈیکل گراؤنڈ بھی شامل کرنے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے فاروق ایچ نائیک کوآئندہ سماعت تک ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر سابق صدرآصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر عبوری ضمانت کی اپیل پر سماعت 24 نومبرتک توسیع کردی۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔