وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹادیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سیکریٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی عمر حمید...
شائع 05 نومبر 2020 07:20pm

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سیکریٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی عمر حمید خان کو عہدے سے ہٹا دیا۔عبد الغفران کو فوڈ اینڈ سکیورٹی کا چارج سونپ دیا گیا۔

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر تبادے کر دیے گئے ،، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی عمر حمید خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

عمرحمید خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ گریڈ 22 کے عبد الغفران کو فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا چارج سونپ دیا گیا۔

عبد الغفران سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ تعینات تھے۔

ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی ایوب چوہدری کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اور تبادلوں کے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیے۔