'مریم نواز دن کی روشنی میں خواب دیکھ رہی ہیں اس پر پابندی نہیں'
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان...
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز دن کی روشنی میں خواب دیکھ رہی ہیں اس پر پابندی نہیں۔
ایوان اقبال میں گفتگو کرتے ہوئے انکاا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کو واپس لائیں عوام ان کی منتظر ہے۔ وہ قانون اور عدالتوں کے مفرور ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کا رخ کر لیا۔ چوروں کو اب پنجاب اور پاکستان سے کوئی امید نہیں رہی۔
مسلم لیگ ق کے تحفظات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طارق بشیر چیمہ ہمارے بھائی ہیں۔ہم ق لیگ کو ناراض نہیں ہونے دیں گے۔اگر ہمیں ان سے توقعات ہیں تو انہیں بھی ہم سے توقعات ہیں۔اگر ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو انہیں منا لیں گے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔