وزیر اعظم جمعہ کو سوات میں صحت کارڈ پلس پروگرام کا افتتاح کرینگے

وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو سوات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی ساری...
شائع 05 نومبر 2020 09:03pm

وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو سوات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی ساری عوام کے لئے صحت کارڈ پلس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا اطلاق خیبر پختونخواہ کی تمام آبادی پراگلے سال 31 جنوری تک کر دیا جائے گا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مالاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں اس ماہ کی یکم تاریخ سے ہیلتھ انشورنس اسکیم کاآغاز کیا گیا ہے۔