'خصوصی اقتصادی زونز چین اور دنیا بھرسےسرمایہ کاروں کوراغب کرینگے'

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قائم کیے...
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2020 11:32pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قائم کیے جانےوالے خصوصی اقتصادی زونز چین اور دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو راغب کریںگے۔

انہوں نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے شنگھائی میں منعقد ہونے والی تیسری چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جو ایک شاہراہ ایک منزل کا اہم منصوبہ ہے کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کی ترقی پر توجہ دی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں سماجی شعبے کی ترقی،زراعت اور صنعت کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے چینی عوام کو سراہا جنہوں نے صدر شی چن پنگ کی قیادت میں کورونا پر کامیابی سے قابو پایا ہے.

صدر نے کہا کہ تیسرےمرحلےمیں چین کےتعاون سے پاکستان میں کورونا کی ویکسین کا آزمائشی مرحلہ جاری ہے اور اس ویکسین سے ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچے گا۔

شنگھائی میں تیسری چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں 120سےزائدممالک اورخطے سے تقریباً 2600 کاروباری کمپنیاں اکٹھی ہوئی ہیں اور تقریباً چار لاکھ تجارتی خریداروں کا اندراج ہوچکا ہے۔

ریڈیو پاکستان