پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین لندن سے لاہور پہنچ گئے

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینئر رہنماءجہانگیر...
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2020 01:24pm

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینئر رہنماءجہانگیر ترین لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

جہانگیر ترین لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں، وہ تقریباً 7 ماہ علاج کیلئے برطانیہ میں مقیم رہے تھے۔

ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ کہ وہ علاج کی غرض سے باہر گئے تھے،وہ گزشتہ 7سال سے ہرسال علاج کیلئے باہر جاتے ہیں،ان کا تمام کاروبار صاف شفاف ہے،اپوزیشن کاکام ہے الزام لگانا، جواب دینا ضروری نہیں۔

جہانگیر ترین کے ہمراہ ان کی اہلیہ آمنہ ترین اور صاحبزادے علی ترین بھی وطن واپس لوٹے ہیں۔

جہانگیر ترین کا چینی کی قلت ختم کرنے اور قیمت میں کمی لانے کیلئے ممکن تعاون کا اعلان

لاہور:پاکستان پہنچتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءجاینگیر ترین نے بڑا فیصلہ کرلیا، چینی کی قلت ختم کرنے اور قیمت میں کمی لانے کیلئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کا اعلان کر دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز حکومت پنجاب کے10 نومبر کو گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے فیصلے کخلااف کسی بھی عدالتی پٹیشن کا حصہ نہیں، میری تمام 6 شوگر ملز 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ جے ڈی ڈبلیو گروپ چینی کی قلت ختم کرنے اور قیمت میں کمی لانے کیلئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔