پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 30 ہلاکتیں، 1,376 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی :کورونا ایس اوپیز کو نظرانداز کرنے کے ہولناک نتائج...
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2020 02:28pm

لاہور،کراچی :کورونا ایس اوپیز کو نظرانداز کرنے کے ہولناک نتائج سامنے آنے لگے،پاکستان میں ایک روز میں کورونا وائرس سے مزید 30افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,923ہوگئی جبکہ مزید1,376 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد340,251 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,376نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ40 ہزار 251ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 6 نومبر بروز جمعےکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید820نئے مریض سامنے آئے جبکہ 13ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں321، اسلام آبادمیں 273،خیبرپختونخوا میں 126،آزاد کشمیر میں 81،بلوچستان میں 07 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 12کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا نے پنجاب میں 5،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں 3،3 جبکہ اسلام آباد میں 2مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ48ہزار343 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ05ہزار 856افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں40ہزار148،اسلام آباد میں20ہزار967،بلوچستان میں16ہزار033 ،گلگت بلتستان میں4332اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے4572کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید30مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6923ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2664افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2390،خیبرپختونخوا میں 1287،اسلام آباد میں231،بلوچستان میں152اور گلگت بلتستان میں 92اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث107 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ16ہزار242 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے830 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے421افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ17ہزار086مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران35ہزار745کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1376افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 46لاکھ09ہزار513افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔