چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز،سروسز اسپتال منتقل
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی، سروسز اسپتال میں چوہدری شجاعت کو داخل کرلیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو طبیعت ناساز ہوجانے پر لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا،لیگی رہنما ءکواسپتال کے وی آئی پی روم نمبر ایک میں داخل کرلیا گیا۔
چوہدری شجاعت حسین کو سینے میں انفیکشن کی شکایت پر اسپتال لایا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جبکہ سروسز اسپتال کے پروفیسر کامران چیمہ چوہدری شجاعت حسین کا طبی معائنہ کررہے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین کی ناساز طبیعت کی اطلاع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سروسز اسپتال پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی،جس کے بعد قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہٰی بھی سروسز اسپتال پہنچے اور مسلم لیگ ق کے صدر کی عیادت کی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔