بلاول بھٹو اور علی امین گنڈا پور کو 72 گھنٹوں میں گلگت بلتستان چھوڑنے کاحکم
مظفرآباد:چیف کورٹ گلگت بلتستان نے انتخابی مہم چلانے کیلئے آنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو 72گھنٹوں میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
گلگت بلتستان کی عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا،چیف کورٹ ملک حق نواز کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فیصلہ سنا یا۔
عدالت نے انتخابی مہم چلانے والے پیپلز پارٹی کے رہنماء بلاول بھٹوزرداری ، وفاقی وزیرعلی امن گنڈا پورسمیت تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو72 گھنٹوں میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔
چیف کورٹ نے وزرا ءاور پارلیمنٹرین کی انتخابی مہم کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے آئی جی پولیس کو رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔
پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان اوروفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کے دورے کخلااف عدالت سے رجوع کیا تھا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔