سندھ میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی...
شائع 06 نومبر 2020 07:08pm

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10 ہزار 330 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 579 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبےمیں اب تک کورونا کے 17 لاکھ 3 ہزار 818 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، اور اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 922 ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کورونا کے مزید 367 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر صوبے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 233 ہوگئی ہے۔ صوبے میں آج کورونا کے باعث مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 667 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت 6 ہزار 022 مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 ہزار 729 مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں 289 مریض زیرعلاج ہیں۔ 222 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، 25 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبہ بھر کے 579 کورونا کیسز میں 380 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 147، ضلع جنوبی 98 اور ضلع وسطی سے 53 کیسز ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کورنگی 46، ضلع ملیر 19 اور ضلع غربی میں 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔

دادو میں 11، حیدرآباد اور جیکب آباد میں 7،7 کیسز جبکہ بدین میں 6، خیرپور میں 2، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور عمرکوٹ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔