"مشترکہ کاوشوں سےکرپشن فری پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے"
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مشترکہ کاوشوں سے کرپشن فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت کرپشن سے آگاہی مہم کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈی جی نیب آپریشن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نیب آگاہی مہم کی ورلڈ اکنامک فورم نے پذیرائی کی، کرپشن کے برے اثرات پر نیب کی آگاہی مہم کی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی پذیرائی کی، نیب سیکشن 33 سی کے تحت کرپشن کیخلاف لوگوں کو آگاہ کررہا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، کرپشن فری پاکستان کا خواب شرمندہ کرنے کیلئے سب کو ملکر کوششیں کرنا ہونگی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔