"گوجرانوالہ میں جواظہار نواز شریف نے کیا وہ کہانی نہیں حقائق تھے"
ترجمان نواز شریف محمد زبیر نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں جو اظہار نواز شریف نے کیا تھا وہ کہانی نہیں حقائق تھے، کراچی واقعہ پر بلاول بھٹو کی آرمی چیف سے تحقیقات کرنے کی اپیل نواز شریف کی تقریر کی تائید ہے، انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ سولین بالادستی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اسے قوم کو بتائیں۔
محمد زبیر نے رد عمل میں کہا کہ بلاول بھٹو کی عزت کرتے ہیں، وہ ہمارے پی ڈی ایم کے اتحادی ہیں، نواز شریف ملک کے وزیراعظم رہے، ان کے بعد بھی مسلم لیگ ن کی حکومت رہی، نواز شریف نے حقائق بیان کیے ہیں جبکہ بلاول بھٹو کی اپنی زاتی یا پیپلز پارٹی کی رائے ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے گوجرانولہ جلسے میں جو کہا تھا وہ ہمارے حکومتی تجربے میں آئی تھی، یہ بات ظاہر ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں ہوئی تھی، ہم سمجھتے ہیں کہ سویلین بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اسے قوم کو بتائیں تاکہ مستقبل میں وہ چیزیں نہ ہوں جو ماضی میں ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے دورہ کراچی میں دروازہ توڑنے بعد ازاں پچاس پولیس افسران اور آئی جی کے رد عمل پر بلاول بھٹو نے اس واقعہ پر چیف آف آرمی اسٹاف سے تحقیقات کرنے کی اپیل اس بات کی تائید تھی جو بات میاں نواز شریف نے گوجرانوالہ جلسے میں کی تھی۔
دوسری طرف پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پہ مبنی حقیقت ہے جس کے گواہ قائد محمد نواز شریف خود اور پاکستان کی عوام ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔