کراچی: ماسک نہ پہننے پر 500 روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا

کراچی: عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر...
شائع 06 نومبر 2020 09:49pm

کراچی: عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کا فیصلہ کرلیا گیا، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں کیلئے ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر 500 روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کراچی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایت یقینی بنائیں، جو شہری اس ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کریں ان کے خلاف کارروائی کریں اور 500 روپے تک جرمانہ عائد کریں۔

کمشنر نے کہا کہ دکانداروں اور مارکیٹوں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ خود اور خریداروں سے ماسک کے بغیر دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں دیں۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان دکانداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں جو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے گریز کریں۔