جیب خرچ نہ دینے پر بھانجے کے ہاتھوں سگی خالہ کا قتل
کراچی شاہ فیصل کالونی میں مبینہ طور پر جیب خرچ نہ دینے پر بھانجے...
کراچی شاہ فیصل کالونی میں مبینہ طور پر جیب خرچ نہ دینے پر بھانجے نے سگی خالہ کو چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا، ملزم فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر ایک کے مکان میں چھری کے وار کرکے خاتون رخسانہ کو شدید زخمی کردیا گیا۔ خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون رخسانہ کو بھانجے عمران نے جیب خرچ نہ دینے پر چھری کے وار کرکے قتل کیا اور ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کا بیٹا واقعے کے وقت ملازمت کی غرض سے فیکٹری گیا ہوا تھا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کی تلاش شروع کردی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔