آرمی چیف سے خاتون کوہ پیما ونیساہ اوبرائن کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خاتون کوہ پیما ونیساہ اوبرائن...
شائع 06 نومبر 2020 11:40pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خاتون کوہ پیما ونیساہ اوبرائن نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خاتون کوہ پیما مسز ونیسا اوبرائن کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے پاکستان کا نام روشن کرنے پر ونیسا اوبرائن کی کارکردگی کو سراہا۔

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ونیسا اوبرائن دنیا کی واحد خاتون ہیں جو دنیا کے بلند ترین اور گہرے ترین مقام تک جا چکی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ونیسا اوبرائن نے بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کی جبکہ دنیا کے گہرے ترین سمندر “چیلنجر ڈیپ” میں بھی غوطہ لگایا۔

enter image description here