Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

دنیا بھر میں کورونا کا زور

دنیا بھر میں کورونا زور پکڑ چکا ہے، امریکا میں مزید 1221 افراد...
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2020 08:35am

دنیا بھر میں کورونا زور پکڑ چکا ہے، امریکا میں مزید 1221 افراد ہلاک، ایک لاکھ 29 ہزار 761 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا سے برا حال ہے، مزید 576 افراد ہلاک اور 49 ہزار 851 کیسز سامنے آگئے۔

برازیل میں آج 256 اموات ہوئیں اور 18 ہزار 247 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 96 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 47 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

رپورٹ کے مطابق اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 52 لاکھ سے زیادہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div