پشاورانتظامیہ کا مختلف علاقوں میں شام چار بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان
خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو...
خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاورانتظامیہ نے مختلف علاقوں میں شام چار بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں کورونا کیسز بڑھے تو انتظامیہ حرکت میں آگئی، آج شام چاربجے مختلف علاقے سیل کردیئے جائیں گے، جن میں اسٹریٹ نمبر 15اے ڈیفنس کالونی، اسٹریٹ 13 گلبہار نمبر 2، اسٹریٹ نمبر 2 محلہ خان بہادر، فورٹ روڈ کے ہاؤس نمبر 17، صاحب زادہ روڈ پر ہاؤس نمبر 48 سی، حیات آباد کے فیز 7 اور فیز 2 میں دوپہر 4 بجےلاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
لاک ڈاؤن میں ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔ صرف ضروری اشیاء خوردونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔