کل ملک کو لوٹنے والوں کا یوم حساب ہے، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں کل کے...
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں کل کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے نام پر ملک کو لوٹا جا رہا ہے، حکمران اور اپوزیشن دونوں نے عوام کو مایوس کیا، کل ملک کو لوٹنے والوں کا یوم حساب ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کل عوام اور پاکستان کی فتح کا فارمولا پیش کریں گے، کراچی کی تباہی کے ذمہ داروں کا نام سامنے لائیں گے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پی ایس پی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے، جھوٹ بولنے والے یو ٹرن لیتے ہیں، ملک کے سارے اداروں کو تباہ و برباد کردیا گیا، حکومت بچانے اور گرانے کا کھیل جاری ہے، تباہی کے ذمہ دار فلاح کا راستہ کیسے دے سکتے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔